in

کسی صورت افغانستان میں جنگ کاحصہ نہیں بنیں گے،شیخ رشید

کسی صورت افغانستان میں جنگ کاحصہ نہیں بنیں گے،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پر دو ٹوک لہجے میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

اسلام آباد میں 8 جولائی بروز جمعرات 12 ویں کور کی سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو، دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاک افغان بارڈر پر فینسنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چمن اور طورخم بارڈز کو جدید آلات اور سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام 85 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ افغان شہریوں کی افغانستان میں ممکنہ صورت حال کے پیش نظر آمدورفت کو روکنے کیلئے وزارت داخلہ بارڈر کے انتظام کی ذمہ دار ہے اور اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیٹف کے معاملہ میں پاکستان کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔ ہمیں سیاسی طور پر متنازعہ بنایا رہا ہے، جب کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کر لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت اب ٹیک آف کر چکی ہے، آئندہ بجٹ میں شرح ترقی 4 فیصد سے زیادہ ہوگی۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے۔ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ ٹی ایل پی کے معاملہ پر وفاقی کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کو بھجوا دی ہے جس کو آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناکی تباہ کاریاں، انڈونیشیا میں ایک ہزار سے زائد اموات

کروناکی تباہ کاریاں، انڈونیشیا میں ایک ہزار سے زائد اموات

پاکستان کو کرونا کی چوتھی لہر کےسامنےکاخطرہ ہے، وزیراعظم

پاکستان کو کرونا کی چوتھی لہر کےسامنےکاخطرہ ہے، وزیراعظم