in

مردان:خودکش دھماکے کامرکزی ملزم گرفتار

مردان:خودکش دھماکے کامرکزی ملزم گرفتار

مردان میں کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نےبتایا ہے کہ خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم  تلاوت اشتہاری تھا اوراس کی موجودگی کی اطلاع پر محب بانڈہ میں چھاپہ مارا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد تلاوت عرف خُلا  باجوڑ کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی غرض سےمحب بانڈہ میں موجود تھا۔دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گٸی تھی۔مردان میں سال 2016 میں ضلع کچہری میں خود کش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار اور 10شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعے میں 3 پولیس اہلکاراور47 شہری زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی نےبتایا ہے کہ دھماکے میں ملوث 4 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

Ben Stokes

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلےون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ