in

کاروکاری کاشکار خاتون کوتحفظ، معاملہ آئی جی اسلام آباد کےسپرد

IHC afp

گھوٹکی میں مبینہ کاروکاری کا شکار خاتون کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ آئی جی اسلام آباد کو بھیج دیا۔

جمعرات 8جولائی کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے متاثرہ خاتون کی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں وڈیرہ سسٹم کے تحت خاتون کو کاری قرار دے کر اُسے قتل کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ بااثر افراد کی جانب سے خاتون کے خلاف تھانہ ڈھرکی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ متاثرہ خاتون بچوں کے ساتھ اسلام آباد میں رہ رہی ہے لیکن یہاں اُس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ گھوٹکی کی ایف آئی آر ہے یہ، عدالت اس میں کیا کر سکتی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ آئی جی اسلام آباد کو بھیجتے ہوئے خاتون کی درخواست کو قانون کے مطابق دیکھنے کی ہدایت کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

پاک انگلینڈ ون ڈےسیریز: پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

پاک انگلینڈ ون ڈےسیریز: پہلا میچ آج کھیلاجائے گا