in

کرونا وائرس:1روز میں1ہزار683 نئے کرونا کیسز رپورٹ

کرونا وائرس:1روز میں1ہزار683 نئے کرونا کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 24 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 15 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 683 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ میں 16 اموات، پنجاب میں 7 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیر میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔ مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 531 ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد34 ہزار 531 ہے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 609 ہوگئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 235 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 12 فیصد، ملتان میں 14 فیصد، پشاور میں 14 فیصد، لاہور میں 15 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 29 فیصد، راولپنڈی میں 20 فیصد، ملتان میں 18 فیصد اور گلگت میں 82 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

این سی او سی نے کرونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد اور کرونا ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حارث سہیل انگلینڈ کےخلاف سیریز سے باہر

حارث سہیل انگلینڈ کےخلاف سیریز سے باہر

دبئی:جبل علی پورٹ پردھماکا،کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی:جبل علی پورٹ پردھماکا،کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی