in

چھ ماہ میں 4لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنالیں گے،شبلی فراز

چھ ماہ میں 4لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنالیں گے،شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا منصوبہ آئندہ 8 سے 10 دن میں مکمل کر لے گی، 6 ماہ میں 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنالیں گے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان انجیئرنگ کونسل کے ساتھ مل کر توانائی کے ضیاع کو روکنے اور پرانی ٹیکنالوجی کی بجائے نئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے، معیاری سامان کی تیاری کیلئے متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے مینوفیکچرز کو بلایا گیا تھا جنہوں نے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 17 ادارے کام کر رہے ہیں جن میں 5 ریگولیٹری اتھارٹیز بھی شامل ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کئی اداروں کے سربراہ نہیں ہیں اور بعض ادارے رولز کے بغیر کام کر رہے ہیں، وزارت کے ماتحت اداروں کی استعدادِکار بڑھانے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس پر کام جاری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفاف اور قابل اعتبار الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ (ای ایم وی) مشینیں تیار کی جارہی ہیں، اس کی تکمیل کا ہدف اگست 2021ء تک مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ منصوبہ آئندہ 8 سے 10 روز میں مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے الیکشن غیر متنازع ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن کی تسلی کروائیں گے، کابینہ کے سامنے پیش کی جانیوالی الیکٹرانک ووٹنگ مشین 2014ء کی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے جدید الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کی ہدایت کی، نسٹ اور دیگر ماتحت ادارے مل کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سب اس کو تسلیم کریں، ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 65 سے 80 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خصوصی پیپر استعمال ہوگا اور اس کی بیٹری بھی 2 دن تک چلے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین مائنس 10 سے 55 ڈگری تک کے درجہ حرارت میں کام کر سکتی ہے، 2 ہزار مشینیں روزانہ کی بنیاد پر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، 6 ماہ میں 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضمنی الیکشن میں استعمال ہو سکتی ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ کو استعمال میں لانے کے ساتھ ساتھ ووٹ کا پرنٹ ڈبے میں جائے گا اور اس کا کاغذ 5 سال تک خراب نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ دو سال میں 5 لاکھ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجیز جیسا کہ بلاک چین، تھری ڈی پرنٹنگ، چپ ڈیزائن میں تربیت دیں گے اور انہیں تربیت دیکر بیرون ملک بھیجیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیروتفریح کے لیے آئے تین نوجوان جھیل میں ڈوب گئے

سیروتفریح کے لیے آئے تین نوجوان جھیل میں ڈوب گئے

ماہرہ خان کی 6 سال بعد واپسی

ماہرہ خان کی 6 سال بعد واپسی