in

ظہور آغا گورنر بلوچستان مقرر

ظہور آغا گورنر بلوچستان مقرر

صدر مملکت عارف علوی نے پی ٹی آئی رہنماء سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا، وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے چند گھنٹے اپنے عہدے سے قبل استعفیٰ دیدیا تھا۔

ظہور علی آغا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء ہیں، جنہیں 6 مارچ 2021ء میں ہونیوالے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم آخری موقع پر انہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی درخواست پر دستبردار کرالیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے دو ماہ قبل امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا، گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ کسی نئے شخص کو گورنر مقرر کیا جائے۔

عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 ماہ بعد اکتوبر 2018ء میں جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو گورنر بلوچستان تعینات کیا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا، جبکہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلیپ کمار نے عمران خان کےبارے میں کیا کہا تھا؟

دلیپ کمار نے عمران خان کےبارے میں کیا کہا تھا؟

ہونڈائی نے سوناٹا گاڑی کی قیمت بتا دی

ہونڈائی نے سوناٹا گاڑی کی قیمت بتا دی