in

پاک قطرتاریخی تعلقات اوربھائی چارے میں بندھےہیں،آرمی چیف

پاک قطرتاریخی تعلقات اوربھائی چارے میں بندھےہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر تاریخی تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں ان کی ڈپٹی وزیراعظم اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں دو طرقہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف اور قطری قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سیکیورٹی شعبوں، جب کہ خطے اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت داری میں بدل رہے ہیں۔ انہوں نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔ جب کہ قطری سیاسی اور عسکری قیادت نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہونڈائی نے سوناٹا گاڑی کی قیمت بتا دی

ہونڈائی نے سوناٹا گاڑی کی قیمت بتا دی

کراچی:اسکیٹنگ فورس ایک بھی لٹیرہ پکڑنےسےقاصر

کراچی:اسکیٹنگ فورس ایک بھی لٹیرہ پکڑنےسےقاصر