in

کراچی:والدین اور طالب علم لاپروائی کے باعث ایڈمٹ کارڈحاصل نہ کرسکے

کراچی:والدین اور طالب علم لاپروائی کے باعث ایڈمٹ کارڈحاصل نہ کرسکے

نویں جماعت کا پہلا پرچہ کل بروز جمعرات کو ہوگا

کراچی میں 9 ویں جماعت کے طالب علموں اور والدین لاپروائی کے باعث بروقت ایڈمٹ کارڈ حاصل نہ سکرے۔ طالب علموں اور والدین کی بڑی تعداد  کاردز کے حصول کیلئے بورڈ آفس کے سامنے مظاہرہ کرنے پہنچ گئی۔

کراچی میں 9 جماعت کے متعدد طالب علم ایڈمٹ کارڈز حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے بورڈ آفس کے باہر کھڑے ہیں، مگر شام تک بھی ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکا۔ بورڈ حکام کے مطابق احتجاج اور مظاہرہ کرنے والے وہ طالب اور والدین ہیں جنہوں نے بروقت ایڈمٹ کارڈ کیلئے فارم ہی پرُ نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب بورڈ آفس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کرنے والے طالب علموں کا کہنا تھا کہ کل بروز جمعرات 8 جولائی کو 9 ویں جاعمت کے سائنس گروپ کے طالب علموں کو ریاضی کا پرچہ دینا ہے، مگر ابھی تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا، جب کہ بورڈ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ عین موقع پر آنے والے والدین یا طالب علموں کو ایڈمٹ کارڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

بورڈ آفس کے دفتر میں صورت حال سنگین ہونے پر بورڈ انتظاميہ نے والدين کو باہر نکال کر پوليس کو طلب کرليا۔ بورڈ آفس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کرنے والے والدین اور طالب علموں کا کہنا ہے کہ جب تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے، ہم گھر نہيں جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

لیجنڈ بھارتی اداکار کی پاکستان میں یادگار ویڈیو

لیجنڈ بھارتی اداکار کی پاکستان میں یادگار ویڈیو