in

شاہ زین بگٹی معاون خصوصی مفاہمت وہم آہنگی بلوچستان مقرر

شاہ زین بگٹی معاون خصوصی مفاہمت وہم آہنگی بلوچستان مقرر

نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، ان کے پاس مفاہمت و ہم آہنگی بلوچستان کا قلمدان ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی بلوچستان مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہ زین بگٹی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

نوابزادہ شاہ زین بگٹی بلوچستان کے سینئر سیاستدان نوابزادہ اکبر بگٹی کے پوتے اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل گوادر کے دورے کے موقع پر بلوچستان کے عمائدین اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بلوچ عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے بیان کے اگلے ہی روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی کاررروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جائیداد کے لالچ میں بیٹے  کا ماں سے ایسا ظالمانہ سلوک کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

جائیداد کے لالچ میں بیٹے  کا ماں سے ایسا ظالمانہ سلوک کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟

دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟