in

نیویارک پراپرٹی کیس،آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

نیویارک پراپرٹی کیس،آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں 28 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی نیب انکوائری کے معاملے میں سابق صدر آصف زرداری پیش ہوئے۔خود پیش ہونے پرآصف زرداری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 28 جولائی تک عبوری ضمانت کا ریلیف مل گیا۔ان کی مستقل ضمانت کی درخواست پرعدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیں گے۔اگر وہ آنا چائیں تو آجائیں اور اگر نہ آنا چاہیں تو نہ آئیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ دو الگ قانون ہیں اور آپ کوعدالت بلایا جاتا ہے اور جبکہ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میاں نوازشریف کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے۔

پارٹی پالیسی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست سے متعلق سوال بلاول سے پوچھیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ کیوں کیا میں اس ملک میں نہیں رہتا۔

آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں وہی ہوگا جو ہوتا آیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کیا اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور کیا آپ کو کہیں یہ حکومت نظر آتی ہے۔

سماعت سے قبل آصف زرداری کو بیماری کے باعث کمرہ عدالت تک گاڑی پر جانے کی اجازت نہ ملی تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خود چل کر ہی عدالت پہنچے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری 

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری 

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: سیریز کےاہم اعداد و شمار جانیے

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: سیریز کےاہم اعداد و شمار جانیے