in

اسلام آباد:لڑکے،لڑکی کوبرہنہ کرکےتشدد کرنےوالا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد:لڑکے،لڑکی کوبرہنہ کرکےتشدد کرنےوالا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو بلیک میل اور تشدد کا نشانہ بنانے والے عثمان مرزا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو بلیک میل اور تشدد کرنے کی ویڈیو منگل کے روز وائرل ہوئی تھی جس میں عثمان مرزا نامی ملزم ایک جوڑے کو بری طرح سے پیٹ رہا تھا، ان کے کپڑے کھینچ رہا تھا، لڑکی کو برہنہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے جن میں عطا الرحمان ، فرحان اور مدارس بٹ شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عثمان اور اسکے ساتھیوں نے دو ماہ پہلے لڑکی کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی تاہم ملزمان کی جانب سے ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ ویڈیو کی بنیاد پر ملزمان لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے علاوہ اُنہیں بلیک میل کررہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم اور ساتھیوں کے کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز انسانی حقوق کے کارکن عمار علی جان نے وائرل کلپ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ ‘اوپر سے نیچے تک ہمارا معاشرہ چھوٹے ظالموں کے زیر اثرہے۔ عثمان مرزا جیسے درندے اس ثقافت کی پیداوار ہیں جس میں انہیں معلوم ہے کہ وہ استثنیٰ کے ساتھ بھیانک تشدد کا ارتکاب کرسکتے ہیں۔ بدقسمتی سے خواتین کو ہمارے نظام کی درندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب دلیپ کمار نے وزیراعظم عمران خان کی شاندار الفاظ میں کھل کر تعریف کی

وہ وقت جب دلیپ کمار نے وزیراعظم عمران خان کی شاندار الفاظ میں کھل کر تعریف کی

آج پرانی راہوں سے کوئی مجھے آواز نہ دے

آج پرانی راہوں سے کوئی مجھے آواز نہ دے