in

براڈشیٹ کوبغیر ٹیکس رقم کی ادائیگی،ایف بی آر کانیب کونوٹس

NAB ISB

براڈ شیٹ کمپنی کو بغیر ٹیکس کاٹے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی ادائیگی پر ایف بی آر نے قومی احتساب بیورو سے وضاحت طلب کر لی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹر جنرل نیب کو خط میں لکھا کہ غیر ملکی کمپنی کو رقم کی ادائیگی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور رقم کی ادائیگی کرتے وقت ٹیکس نہیں کاٹا گیا۔

براڈ شیٹ پرعظمت سعیدشیخ پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

خط میں لکھا ہے کہ قواعد کے مطابق جرمانہ ادائیگی سے پہلے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنا تھا جو تقریبا 43 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔ نیب کی جلد بازی سے قومی خزانے کو لگ بھگ 69 کروڑ روپے کا نقصان ہوا لہٰذا وضاحت دی جائے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے براڈ شیٹ کے ساتھ 2003 میں معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد فرم نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ بین الاقوامی ثالثی عدالت نے براڈ شیٹ کیس میں پاکستان پر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جسے پاکستان نے ادا کر دیا۔

مریم نواز نے براڈ شیٹ کو فراڈ شیٹ قرار دیدیا

نیب نے مشرف دور میں بیرون ملک چھپائے گئے پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ چلانے کے لیے لیگل فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی تھیں۔

براڈ شیٹ کے معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جوکہ پیر سے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی کی درخواست،پی سی بی وکیل نےمہلت مانگ لی

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی کی درخواست،پی سی بی وکیل نےمہلت مانگ لی

سگریٹس،سیمنٹ،چینی،کھاد بغیر مہرشدہ فروخت ہونے پر پابندی ہوگی

سگریٹس،سیمنٹ،چینی،کھاد بغیر مہرشدہ فروخت ہونے پر پابندی ہوگی