in

عمران خان کابغیرپروٹوکول،سیکیورٹی تقریبات میں شرکت کافیصلہ

عمران خان کابغیرپروٹوکول،سیکیورٹی تقریبات میں شرکت کافیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے نجی تقریبات میں بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزيراعظم عمران خان لکھا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی معاملات پر جامع پالیسی لانے کا بھی اعلان کيا گیا ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے بنائی جارہی ہے۔ اپنے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کميونسٹ پارٹی آف چائنہ کے يوم تاسيس پر مبارک باد پيش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی بہترین پالیسیوں سے غربت کو شکست دی۔ چین نے دنیا کو بہترین سسٹم کی عملی مثال بن کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ کميونسٹ پارٹی نے عوام کو آزادی کا جذبہ دیا۔ چینی عوام کا کميونسٹ پارٹی آف چائنہ سے گہرا لگاؤ ہے۔ کميونسٹ پارٹی آف چائنہ کے يوم تاسيس پر مبارک باد پيش کرتا ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناراض بلوچوں سے بات چیت:بلوچستان حکومت کا خیرمقدم

ناراض بلوچوں سے بات چیت:بلوچستان حکومت کا خیرمقدم

راولپنڈی:گھرمیں ڈکیتی کےدوران خاتون قتل

راولپنڈی:گھرمیں ڈکیتی کےدوران خاتون قتل