in

بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینگے،آرمی چیف

بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینگے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن پاکستان کی ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے، بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کی 7 ویں قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امن پاکستان میں ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قربانیوں اور مشکلات سے حاصل امن کے ثمرات سمیٹے جائیں۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان بلخصوص بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کا قومی سطح پر جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ قومی قیادت بلوچستان کو اہمیت دے رہی ہے، جب کہ فوج ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ایک پرعزم قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ترقی اور استحکام کیلئے ثابت قدم رہی۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیرپا استحکام کیلئے بہتری کی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ وقت آگیا ہے کہ محنت سے واپس لائے امن کے فوائد کو حاصل کیا جائے۔ بلوچستان قومی قیادت کی مکمل توجہ کا مرکز ہے۔ اس صوبے میں معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

قبل ازیں آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر بھی بات کی۔ ورکشاپ میں ارکان پارلیمان، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی، شعبہ تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کے مستقبل کی قیادت کو اہم قومی اور صوبائی امور پر آگاہی دینا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان لیکن کونسی گاڑی کتنی سستی ہوگی؟ جانئے 

حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان لیکن کونسی گاڑی کتنی سستی ہوگی؟ جانئے 

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟