in

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق 16 جولائی تک تنخواہیں دی جائیں گی، تنخواہیں ادا کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا نوٹی فیکشن جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق اس حوالےسے اے جی پی آر کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا۔ یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔

اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک

ناراض بلوچوں سے بات چیت:بلوچستان حکومت کا خیرمقدم

ناراض بلوچوں سے بات چیت:بلوچستان حکومت کا خیرمقدم