in

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟

پاکستان اسٹیل مل سے سامان کون چوری کرتا ہے؟

اتوار اور پیر کی درمیان شب پاکستان اسٹیل مل کی تیسری شفٹ کا سیکیورٹی انچارج محمد عزیز خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا کہ اسی دوران اس کے پاس اسٹیل مل پولیس کی کال آئی اور موصوف کو بتایا کہ اسٹیل مل کی ایک گاڑی پکڑی جس میں بڑی مقدار میں تانبہ موجود تھا پکڑی گئی ہے، گاڑی میں موجود 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جو خود کو اسٹیل مل کا ملازم ظاہر کر رہے ہیں لہٰذا آپ تھانے تشریف لے آئیں۔

سیکیورٹی انچارج تھانے پہنچا اور اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس کی تحویل میں موجود گاڑی پاکستان اسٹیل مل کی ہے اور زیر حراست افراد بھی اسٹیل مل کے ملازمین ہیں لیکن گاڑی میں موجود تانبا کہیں منتقل نہیں بلکہ چوری کرکے لے جایا جارہا تھا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 381 (سرکاری ملازم کا سرکاری املاک کی چوری) کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے زیر حراست ملازمین کو باضابطہ گرفتار کرلیا۔

دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ چوری کی اس واردات میں اسٹیل مل کی نگرانی پر مامور عملہ ہی ملوث ہے۔ گرفتار ملازمین کی شناخت محمد عالم خان اور ارشاد کے نام سے کی گئی، محمد عالم خان اسٹیل مل میں کنٹرول روم انچارج اور ارشاد ڈرائیور ہے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ساتھ تیسرا ساتھی محمد حسین بھی موجود تھا لیکن وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، محمد حسین اسٹیل مل میں ویجیلینس گارڈ کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم ٹاؤن میں تعینات اے ایس آئی غلام عباس نے بتایا کہ اس واردات سے پہلے بھی اسٹیل مل میں چوری کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
اسٹیل مل میں ہونے والے چوری کے واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے غلام عباس نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے بند اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرتے رہے ہیں۔

اسٹیل مل میں چوری کے طریقۂ واردات کے بارے میں غلام عباس نے بتایا کہ نگرانی پر مامور عملے اور سیکیورٹی گارڈ کا گٹھ جوڑ ہے، نگرانی پر مامور عملہ سامان کو چوری کرتا ہے اور اسٹیل مل کے گیٹ پر تعینات گارڈز کوئی مناسب وقت دیکھ کر چوری شدہ سامان گیٹ سے باہر نکلوا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واردات میں اسٹیل مل کے گیٹ نمبر 2 پر مامور ویجیلینس گارڈ محمد حسین نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری شدہ تانبا گیٹ سے نکالنے میں مدد دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے ماضی میں ہونے والے چوری کے واقعات کی تحقیقات میں مدد حاصل ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینگے،آرمی چیف

بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینگے،آرمی چیف

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک

روس: طیارہ لینڈنگ سے قبل سمندر میں گرکرتباہ، 28مسافر ہلاک