in

پاکستان اسٹیل مل،تانبےکی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف گرفتار

پاکستان اسٹیل مل،تانبےکی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف گرفتار

پاکستان اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف گرفتار کرلیا گیاہے۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس نے بتایا ہے کہ تانبہ چوری میں مبینہ ملوث ملزمان کو بن قاسم پولیس نے واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسٹیل مل انتظامیہ کی گاڑی میں لوڈ ہزاروں کلو تانبے کی تاریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی سکیورٹی کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے بتایا کہ آسانی کیلئے وارداتوں میں سکیورٹی کی گاڑی استعمال کی جاتی تھی۔ پولیس کارروائی کے دوران گرفتار2 ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹیل مل سے تانبے اور دیگر سامان چوری کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری کا مال خریدنے والےکباڑی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے چوری کی دیگر وارداتوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کی شناخت محمدعالم خان اور ارشاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہونڈا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا نیا ماڈل کس تاریخ کو متعارف کروانے جارہاہے اور قیمت کتنی ہو گی؟ گاڑیوں کے شوقین کیلئے بڑی خبر 

ہونڈا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا نیا ماڈل کس تاریخ کو متعارف کروانے جارہاہے اور قیمت کتنی ہو گی؟ گاڑیوں کے شوقین کیلئے بڑی خبر 

موجودہ حکومت جب جائے گی تو دوبارہ کبھی نہیں آئے گی، مریم نواز

موجودہ حکومت جب جائے گی تو دوبارہ کبھی نہیں آئے گی، مریم نواز