in

خیرپور: ٹرین کی ٹکر سے چرواہا جاں بحق

Khairpur train accident

خیرپور میں ٹرین کی ٹکر سے چرواہا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 بکریاں اور 5 بھیڑ بھی ہلاک ہوگئیں۔

خیرپور کی ریلوے اسٹیشن ڈیپارچہ کے پھاٹک پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 10 سالہ عبدالماجد بڑدی مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عبدالماجد بڑدی بکریوں کا ریوڑ چرانے والا چرواہا تھا جو معمول کے مطابق ریوڑ سمیت ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Gold-web (1)

سونے کے کاروبار پرحکومت کی کڑی نظر، جیولرز میں بیچینی

Rickshaw outside CNG

سندھ: سی این جی کی قیمت میں اضافہ