in

اہم خبر: دوحا معاہدےکیخلاف ورزی برداشت نہيں کريں گے، طالبان

News-Outlook_urdu-version

چھ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث مزید 25افراد انتقال کرگئے، ملک میں اموات 22ہزار 452 ہوگئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اقوام متحدہ بیرون سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی، ڈبليو ايچ او کے مطابق منظور شدہ ویکسینز تمام ممالک میں قابل قبول ہوں گی۔

افغان طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ دوحا معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہيں کريں گے، غيرملکی افواج مقررہ تاريخ تک نہ گئيں تو ردعمل شديد ہوگا۔ افغانستان میں 421 میں سے ايک تہائی اضلاع کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ تاجکستان کا کہنا ہے طالبان سے جھڑپوں کے بعد جان بچانے کيلئے ايک ہزار سے زائد افغان فوجيوں نے ان کے ملک ميں پناہ لی ہے۔

اسلام آباد ايئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی، برطانیہ جانے والے دو مسافروں سے تيس کلو ہيروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزمان نے 30 کروڑ روپے ماليت کی منشيات کپڑوں ميں چھپائی تھی۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ميں سی ٹی ڈی اور سيکيورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبينہ دہشتگرد ہلاک کردیے۔ ملزمان سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

نیب نےسابق صدر آصف زرداری کیخلاف نيا کيس کھول ديا، نيويارک ميں جائيداد کيسے بنائي؟ مين ہٹن ميں اپارٹمنٹ پاکستان ميں ظاہر کيوں نہيں کيا؟ نیب نے جواب مانگ ليا۔ سابق صدر نے نوٹس اسلام آباد ہائيکورٹ ميں چيلنج کردیا۔

پاکستان سميت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج ’ہفتہ شہداء‘منارہے ہیں۔ مقبوضہ وادی ميں مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی۔ 8 جولائی کو برہان وانی اور ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے

قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ویڈیو بنانے کے بعد ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے

Gold

حکومت کازیورات کی خریدوفروخت کی مانیٹرنگ کافیصلہ