in

پنجاب میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کےامتحانات مئی اورجون میں ہونگے

پنجاب میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کےامتحانات مئی اورجون میں ہونگے

پنجاب حکومت نے یکم فروری سے پنجاب بھر مِيں پرائمری سے مڈل تک سرکاری وپرائیوٹ اسکولزکھولنےکا نوٹيفيکيشن جاری کرديا ہے۔

پنجاب میں تمام تعليمی ادارے 50 فیصد طلباء کو بلانے کے ایس اوپیز پرعمل کرینگے۔اسکولوں کو کرونا کیسزکےحوالےسے محتاط رہنے اور کسی کیس کے سامنے آنے پرمتعلقہ حکام کو فوری رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں مدارس اوراسپیشل ایجوکیشن ادارے بھی یکم فروری 2021 سے تعلیمی سلسلہ شروع کريں گے۔ پنجاب میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہونگے۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں جمعرات کو میڈیا سے بات کرتےہوئے وفاقی وزيرتعليم شفقت محمود نے کہا تھا کہ 7 سے 8 ماہ تعلیمی ادارے بند رہنے سےبچوں کی تعليم کا بہت نقصان ہوا ہے اور اس کا ازالہ کيا جائے گا جس کے لئے امتحانات اور تعلیمی سال کوآگے کیا ہے۔ يکم فروری 2021 سے اسکول اور يونيورسٹيز کھولنے کا فيصلہ مشاورت سے کيا گيا ہے۔

اس سےقبل این سی او سی نے یکم فروری 2021 سےملک بھر میں پرائمری، مڈل اور جامعات کھولنے کے اعلان کی توثیق کردی ہے۔ کراچی، حیدرآباد،لاہور اور پشاورمیں 1 دن میں 50 فیصد طلبہ کو کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کی جانب سے 3 ہفتے قبل نویں سے 12ویں جماعت تک کی کلاسز 18 جنوری سے شروع کرنےکی اجازت دی گئی تھی۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 نومبر سے بند کئےگئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Daniel Pearl

ڈینیئل پرل کیس:ملزمان کی رہائی کیخلاف نظرثانی اپیل کا فیصلہ

Daniel Pearl

ڈینئل پرل قتل کیس:احمدعمرشیخ کیخلاف امریکامیں مقدمہ چلانےکی پیشکش