in

ارسا کا تربیلا سے زیادہ پانی چھوڑنے کا مطالبہ

ارسا کا تربیلا سے زیادہ پانی چھوڑنے کا مطالبہ

تربیلا ڈیم سے صوبوں کی طلب کی نسبت کم پانی کے اخراج پر ارسا نے وزارت آبی وسائل کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک پانی جاری کیا جائے۔

ارسا کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق تربیلا سے ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جبکہ اس وقت ڈیم سے ایک لاکھ 31 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 82 ہزار ایکڑ فٹ ہے، پانی کے کم اخراج کے باعث سندھ اور پنجاب کو 10 سے 15 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ارسا کے خط کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے چاول سمیت خریف کی مختلف فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں، وزارت آبی وسائل سے درخواست کی گئی ہے کہ واپڈا کو طلب کے مطابق پانی کے اخراج کی ہدایت کی جائے۔

پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ارسا نے 8 جولائی کو مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغان طالبان نے سوشل میڈیا محاذ پربھی مورچے سنبھال لیے

افغان طالبان نے سوشل میڈیا محاذ پربھی مورچے سنبھال لیے

میرے لیے دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا معروف بھارتی اداکارہ شگفتہ علی مالی مشکلات کا شکار امداد کی اپیل کردی

میرے لیے دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا معروف بھارتی اداکارہ شگفتہ علی مالی مشکلات کا شکار امداد کی اپیل کردی