in

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ

وزیراعلیٰ ہاؤس سے رقم جعلی اکاؤنٹس میں جارہی ہے،امین الحق

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج  لگانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں سندھ حکومت ناکام ہوچکی، وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیسے جمع کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہو رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے ہفتہ کو کراچی میں سوک سینٹر سے پریس کلب تک حقوق کراچی ریلی نکالی۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی سندھ صوبہ سمیت پاکستان میں مزید نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ساتھ ہی پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے متعصب حکومت قرار دیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے سماء کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سندھ ميں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، وزیراعلیٰ ہاؤس سے پیسے جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہورہے ہیں، اندرون سندھ ڈاکو راج اور شہروں میں اسٹریٹ کرائمز ہيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر خان کی طلاق کے بعدبھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

عامر خان کی طلاق کے بعدبھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

معروف بالی ووڈ کامیڈین راجپال یادیو نے اپنا نام تبدیل کرلیا نیا نام کیا اور کیوں رکھا؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دیں گے

معروف بالی ووڈ کامیڈین راجپال یادیو نے اپنا نام تبدیل کرلیا نیا نام کیا اور کیوں رکھا؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دیں گے