in

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

Hafiz Salman Butt

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی اسپتال میں 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ سلمان بٹ ہارٹ اٹیک کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے جبکہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ بعداز جمعہ 2 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی جبکہ انکا جسد خاکی 700عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا۔ حافظ سلمان بٹ کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق حافظ سلمان بٹ بیماری کے باوجود ایک محترک سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں رہے۔

حافظ سلمان بٹ 17 جنوری 1956 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1982 میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر بھی تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برطانیہ نے یو اے ای کیساتھ فلائٹ آپریشن بند کردیا

برطانیہ نے یو اے ای کیساتھ فلائٹ آپریشن بند کردیا

کترینہ کیف کو بھی پیار مل گیا؟ ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

کترینہ کیف کو بھی پیار مل گیا؟ ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا