in

اسٹيبلشمنٹ کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی اور چوائس نہيں،شاہد خاقان

اسٹيبلشمنٹ کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی اور چوائس نہيں،شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں آج اسٹيبلشمنٹ کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی اور چوائس نہيں ہے۔

سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشريف کو پاؤں پکڑنے کی بات کھلےعام نہيں کرنی چاہيے تھی۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اپنی رائے ہے ليکن بہت ساری باتيں کھلےعام کرنے والی نہيں ہوتيں۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹ نہيں بولنا چاہيے ليکن “سارا سچ” بولنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ شہباز شريف نے جذبات ميں آکر بات کی تھی لیکن ميں ان کی طرف سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کہ غلطی ہوگئی ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ اسٹيبلشمنٹ نے نوازشريف کی حکومت گرائی اورعمران خان کوبچارہے ہیں۔ آج اسٹيبلشمنٹ کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہيں ہے کيونکہ سودا خريدنے کو کوئی تيار نہيں ہے اور ہم چوائس نہيں بن سکتے اور سودا کرکے اقتدار نہيں چاہتے۔

شاہد خاقان نے واضح کیا کہ نيوٹرل اسٹيبلشمنٹ صرف ہمارا نہيں بلکہ پورے پاکستان کا مطالبہ ہے۔ سابق وزيراعظم نے مزید کہا کہ رانا تنوير کے بيانيے ميں ابہام لگتا ہے تو ميں حاضرہوں ،مجھ سےبات کرليں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک ہوگئے

معروف اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک ہوگئے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ