in

آزاد کشمير انتخابات: اميدواروں کی حتمی فہرست جاری

Election Azad Kashmir

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے تحت کُل 724 امیدوار حصہ لیں گے۔

آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 602 امیدوار جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں سے 122 امیدوار الیکشن میں حصہ ليں گے۔

تمام 45حلقوں سے 984 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور مختلف وجوہات پر 260 اميدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت کُل 32 سیاسی جماعتوں کا مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

انتخابات میں 28لاکھ17 ہزار90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان:1ماہ کے دوران نہروں پرنہاتے ہوئے اموات میں اضافہ

ملتان:1ماہ کے دوران نہروں پرنہاتے ہوئے اموات میں اضافہ

فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا نوجوان پر مبینہ تشدد

فیصل آباد میں پولیس کا روایتی چھتر کلچر نہ بدل سکا نوجوان پر مبینہ تشدد