in

کروناوائرس:مجموعی اموات کی تعداد22 ہزار427 ہوگئی

کروناوائرس:مجموعی اموات کی تعداد22 ہزار427 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 19 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 11 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کو این سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 347 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد ہے جب کہ سب سے زیادہ میں سندھ میں 8 اموات، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔

این سی او سی نے بتایا کہ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 245 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار 299 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 934 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہوگئی ہے۔

اس وقت 2 ہزار 158 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 16فیصد، ملتان میں 18 فیصد، بہاولپورمیں 16 فیصد، لاہورمیں 16 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکےہیں۔کراچی میں 27 فیصد، صوابی میں 21 فیصد،مظفرآباد میں 22 فیصد اورگلگت میں 91 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغان مہاجرین کی واپسی کاوقت آگیاہے، وزیرخارجہ

افغان مہاجرین کی واپسی کاوقت آگیاہے، وزیرخارجہ

عامر اور کرن کی علیحدگی پر حنا خان کا موقف بھی آگیا

عامر اور کرن کی علیحدگی پر حنا خان کا موقف بھی آگیا