in

بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 6جولائی کو طلب

1841322-BalochistanAssemblyEXPRESS-1541449818-382-640x480

بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 6جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ریکوزیشن اجلاس کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے 19 اراکین اسمبلی کی درخواست پر ریکوزیشن اجلاس 6جولائی شام 4بجے طلب کرلیا ہے، ریکوزیشن اجلاس میں آئندہ سال کے مالی بجٹ اور دیگر امور پر بحث ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی اور متعلقہ افسران اجلاس کے دوران ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز اور مسلح گارڈز کا اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلہ قطعی طور پر بند ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان پاکستانی سياست کا غيرضروری حصہ ہيں، فضل الرحمان

عمران خان پاکستانی سياست کا غيرضروری حصہ ہيں، فضل الرحمان

پاک افغان تجارتی راہداری کی ازبکستان تک توسیع

پاک افغان تجارتی راہداری کی ازبکستان تک توسیع