in

اوکاڑہ:نہرمیں پھینکی گئیں دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

اوکاڑہ:نہرمیں پھینکی گئیں دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

اوکاڑہ ميں ملزمان نے باپ سے دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے ان کے دونوں بیٹوں کو اغواء کے بعد قتل کرکے لاشيں نہر ميں بہا ديں۔ دونوں بچوں کی لاشیں ایک روز تلاش کے بعد نہر سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

مقتول بیٹوں کے والد نے ملزمان کو گھر آنے سے منع کيا تھا۔ جس پر ملزمان نے بدلہ لینے کیلئے 2 کم سن بچوں کو اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق قاتلوں کو سی سی ٹی وی فوٹيج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم تنوير اور نعمان نے بھی دوران تفتيش اعتراف جرم کرلیا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں بچوں کو رحمان کالونی میں مدرسے سے واپس آتے ہوئے اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں۔

مدرسے کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ملزمان بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور: بہن اور ماں پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار

پشاور: بہن اور ماں پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار

حکومت کا ہزار سی سی تک گاڑیوں کے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان سوزی ویگن آر اور کلٹس کتنے کی ہو جائے گی ؟ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر 

حکومت کا ہزار سی سی تک گاڑیوں کے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان سوزی ویگن آر اور کلٹس کتنے کی ہو جائے گی ؟ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر