in

لاہور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کاتعلق بھارت سے ہے، معید یوسف

Lhr blast

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت سے ہے۔

اسلام آباد میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ اس حملے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں اور ہم بارہا کہہ چکے ہندوستان پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ بھارت کا رہائشی ہے اور بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے اسکا واضح طور پر ایک تعلق ہے۔ تحقیقات میں خلل ڈالنے کے لیے دشمن کی جانب سے سائبر حملے بھی کیے گئے لیکن دشمن کا ناکامی ہوئی۔

معید یوسف نے کہا کہ دہشت گردوں کو تیسرے ملک کے ذریعے بھارت سے پیسے بھجوائے گئے جبکہ دہشت گردوں کے نام اور تمام تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کارروائی کرنے والے دہشت گرد خود کو مضبوط سمجھتے ہیں لیکن وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس واقعےکا نوٹس لے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکے کے دہشت گردوں نے 21 اور 22 تاریخ کو ریکی کی جبکہ دھماکے میں استعمال گاڑی چوری کی گئی تھی۔ جوہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے 56 سلہ رہائشی پیٹر پال نامی ملزم نے دھماکے میں استعمال گاڑی کا بندوبست کیا اور عید گل نامی ملزم نے دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ دھماکے میں 3شہری جاں بحق اور 22زخمی ہوئے تھے جبکہ 7گھروں اور 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے اور لاہور دھماکے میں بھی بھارت براہ راست ملوث تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کا ہزار سی سی تک گاڑیوں کے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان سوزی ویگن آر اور کلٹس کتنے کی ہو جائے گی ؟ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر 

حکومت کا ہزار سی سی تک گاڑیوں کے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان سوزی ویگن آر اور کلٹس کتنے کی ہو جائے گی ؟ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر 

Mangla Dam

گلیشیئرز پر درجہ حرارت بڑھنے سے آبی ذخائر میں اضافہ