in

اہم خبر: افغان فوجیوں نےطالبان کےسامنے ہتھيار ڈالنا شروع

اہم خبر: افغان فوجیوں نےطالبان کےسامنے ہتھيار ڈالنا شروع

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

افغان حکومت طالبان کے سامنے بے بس نظر آنے لگی۔ طالبان نے امريکی فوج کی 7 سو جنگی گاڑيوں اور آرٹلری پر قبضہ کرليا۔ طالبان کے امريکی اسلحے کے ساتھ گشت کی تصاوير بھی سامنے آگئيں۔

کينيڈا کے شہر البرٹا ميں مکان آسمانی بجلی سے جاں بحق پاکستانیوں کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہونے کا امکان ہے۔ واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، جب کہ 5 کو بچا ليا گيا تھا۔

لاہور میں تيسری جماعت کی بچی سے مبينہ زيادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ ڈی آئی جی کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزم کی نشاندہی کی۔ ملزم اسی اسکول ميں طالب علم ہے۔

انگلينڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سيريز کيلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا۔

یورو کپ: انگلینڈ 25 سال بعد چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ نے یوکرین کو چار صفر سے شکست دی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 1228 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں اتوار کے روز رش کا امکان۔ جانوروں کے دامن بھی دگنے ہوگئے۔

جماعت اسلامی پیر کو مہنگاٸی، بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کریگی

پی ڈی ایم آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کریگی

متحدہ عرب امارات جانے والے اسرائیلی مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

متحدہ عرب امارات جانے والے اسرائیلی مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا