in

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی صورتحال پریشان کن ہے،قمرزمان کائرہ

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی صورتحال پریشان کن ہے،قمرزمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے اور ہمیں اس سلسلے میں کام کی ضرورت ہے۔
سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ پنجاب کا مقصد بھی پارٹی کے اندرونی مسائل پر غور کرنا تھا۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی پنجاب کا دورہ کریں گے اور پارٹی ورکرز ناراض اراکین اور پنجاب میں ممکنہ اتحادیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باقی سیاسی لوگوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا کیوں کہ آج کل الیکٹیبلز پر بھی انخصار کرنا پڑتا ہے۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ہم اپنے ناراض لوگوں سے رابطہ کریں گے کیوں کہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کے گھروں ٘پر میرے نانا کا جھنڈا لگا تھا میں ان سب سے رابطہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سن 2002 میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو توڑ کر پیٹریاٹ بنایا گیا جبکہ سن 2018 میں بھی ہمارے متعدد لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کیا گیا۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب ایک ہی پارٹی کو آپ دہائیوں تک ٹارگٹ کریں گے تو ظاہر ہے وہ کمزور تو ہوگی لیکن اب ہم ان تمام لوگوں سے رابطہ کریں گے جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سارے سیاسی لوگ صرف دو جماعتوں میں نہیں سما سکتے اس لیے ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم پارٹی کو متحرک کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن بھی بڑھ گئی ہے اور بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اس لیے جو ہم کہتے تھے یہ باتیں قابل عمل نہیں وہ سچ ثابت ہوا۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ہم نے نہیں توڑا بلکہ خود ن لیگ کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت ہمیں سوٹ کرتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم لندن کاکارکن انتقال کرگیا

سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم لندن کاکارکن انتقال کرگیا

پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کو پہلانوٹس دیدیا، خالدمقبول صدیقی

پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کو پہلانوٹس دیدیا، خالدمقبول صدیقی