in

توہین آمیزمواد کیس: ختم نبوتؐ کامضمون ماسٹرزتک شامل کرنیکا حکم

توہین آمیزمواد کیس: ختم نبوتؐ کامضمون ماسٹرزتک شامل کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پر موجود توہین آمیزمواد ہٹانے سے متعلق درخواستوں پر فيصلہ جاری کرديا، حکومت کو محمد ﷺ کے خاتم النبیین ہونے سے متعلق مواد پرائمری سے ماسٹرز کلاسز تک مضامین میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پر موجود توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹادیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کیلئے رہنماء اصول متعین کردیئے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کے خاتم النبیین ہونے کے بارے ميں پرائمری سے ماسٹرز تک مضامین شامل کئے جائیں، حکومت پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی) کی زیر نگرانی آئی ٹی ماہرین پر مشتمل اسپیشل سیل بھی تشکیل دے۔

عدالت نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے دفاتر پاکستان ميں بنوانے پر زور دیا جائے تاکہ ان سے کارروائی کیلئے بات چیت ہوسکے، غیرمناسب مواد کی روک تھام کیلئے فوری ایکشن لیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فيصلے ميں کہا گيا ہے کہ حکومت آفیشل ویب سائٹ ڈیزائن کرے جہاں قرآن و حدیث سے متعلق مستند آرٹیکل رکھے جائیں، آفیشل ویب سائٹ پر پورٹل بنایا جائے جہاں مستند اسلامی ویب سائٹس اور پیجز کے لنک موجود ہوں۔

عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد کے بارے میں ہونیوالی کارروائی کو ویب سائٹ پراپ لوڈ کیا جائے تاکہ لوگوں کو آگاہی ملتی رہے، آفیشل ویب سائٹ کی سوشل اور دوسرے میڈیا میں تشہیری مہم بھی چلائی جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیر مناسب مواد پر اگر کوئی شکایت نہ آئے تو اتھارٹی خود قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے بار ہا یہ سوال پوچھا کہ اگر فیس بک توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے پیجز کو بلاک کرنے سے انکار کرے یا توہین آمیز مواد پھیلانے کے لیے نئے پیجز بنائے جائیں جو کہ آئین پاکستان اور قانون کے خلاف ہے جس سے پاکستان کی سالمیت پر بھی زد پڑ سکتی ہے تو کیا ایسی صورت میں ریاستی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کریں گے؟۔

 تفصیلی فیصلے کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ اگر مناسب وقت کے اندر متعلقہ پلیٹ فارم کی طرف سے ایسے مواد کو ہٹانے کے لیے کوئی کاروائی نہیں ہوتی تو پی ٹی اے ایسے تمام سائٹس فوری طور پر بلاک کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کو رافیل طیارے دینے میں کرپشن،تحقیقات شروع

بھارت کو رافیل طیارے دینے میں کرپشن،تحقیقات شروع

سوات کا پوشیدہ حسن، چوکیل بانڈہ

سوات کا پوشیدہ حسن، چوکیل بانڈہ