in

اس سال نہ امتحانات ملتوی ہونگے نہ کینسل،شفقت محمود

اس سال نہ امتحانات ملتوی ہونگے نہ کینسل،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ اس سال امتحان منسوخ نہیں ہوں گے۔ طالب علم پڑھائی جاری رکھیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال تعلیم کا بہت حرج ہوا ہے، بہت دیر تک اسکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے۔

امتحانات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا۔ اس سال سب صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی۔ امتحان ملتوی نہیں ہونگے، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہونگے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو اسکول کھلنے چاہئیں۔

شفقت محمود کے مطابق تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ طالب علموں کو کہوں گا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہونگے، اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

بھارت کو رافیل طیارے دینے میں کرپشن،تحقیقات شروع

بھارت کو رافیل طیارے دینے میں کرپشن،تحقیقات شروع