in

دو نام اورایک کردار،آصف زرداری کےفرنٹ مین کی تفصیلات سامنےآگئیں

دو نام اورایک کردار،آصف زرداری کےفرنٹ مین کی تفصیلات سامنےآگئیں

سندھ بنک سےاربوں روپےلوٹنے،زمینوں کا غبن اورجعلی اکاؤنٹس چلانےمیں2نام ایک ہی شخص کےہیں

نیب راولپنڈی کو انتہائی مطلوب یونس قدوائی کے مکمل کردار سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سماء کو حاصل رپورٹ کے مطابق سندھ بنک سے اربوں روپے لوٹنے،زمینوں کا غبن اور جعلی اکاؤنٹس چلانے میں دو نام ایک ہی شخص کے ہیں۔ یونس قدوائی اور یونس میمن ایک ہی کردار کے 2 نام ہیں۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونس قدوائی آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں اورجعلی اکاؤنٹس کے مرکزی کردار ہیں۔ میگا اسکینڈل کی بنیاد 2 اکاؤنٹس کی مہریں بھی یونس قدوائی کے دفتر سے برآمد ہوئی ہیں۔ اس سے 5ریفرنسز میں اشتہاری، 4 ریفرنسز میں کرپشن کے کھاتوں سے متعلق تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

نیب راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق یونس قدوائی آصف زرداری کا اثرو رسوخ استعمال کرکے زمینیں ہتھیاتے،کِک بیکس اور رشوت کی رقوم لیتے اور تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نام پر منی لانڈرنگ کی جاتی رہی۔پنک ریذیڈنسی کوغیرقانونی الاٹمنٹ کےعلاوہ سندھ بنک کو قرض فراڈ میں 1 ہزار ملین کا ٹیکا لگانے کے پیچھے بھی یونس قدوائی ہی تھے۔

رپورٹ کے مطابق یونس قدوائی کے فرنٹ مین ندیم احمد وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔ پارک لین فراڈ میں آصف زرداری کو بچانے کے لئےان کے اکاؤنٹس یونس قدوائی سنبھالتے رہے۔ان تمام کیسز میں نیب 33ارب روپے کی ریکوری کرچکا ہےاوراب یونس قدوائی کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی حکومت نےکراچی کوفنڈز دیکراحسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت نےکراچی کوفنڈز دیکراحسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

لاہور8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار مقدمہ درج 

لاہور8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار مقدمہ درج