in

گجرنالے پربنے گھروں پرنشانات لگانا شروع کردیئے، کے ایم سی

گجرنالے پربنے گھروں پرنشانات لگانا شروع کردیئے، کے ایم سی

کراچی میونسپل کارپوریشن محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات ٹیموں نے جمعرات کو کراچی کے 2 اضلاع شرقی اور جنوبی میں آپریشن کیا۔

ضلع شرقی میں کے ایم سی انسداد تجاوزات ٹیم نے منظور کالونی نالے کے راستے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا کام توڑنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہا کہ منظور کالونی نالے کے دونوں اطراف میں واقع 80 فیصد تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے، منظور کالونی نالے پر  آپریشن اگلے ہفتے کے آغاز (پیر) تک مکمل ہوجائے گا۔

بشیر صدیقی نے مزید بتایا کہ منظور کالونی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ہی سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات ٹیم نے جنوبی ضلع میں بھی مہم چلائی، جہاں زینب مارکیٹ اور چاند بی بی روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

کے ایم سی نے زینب مارکیٹ میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ٹھیلے، پتھارے، کیبن اور کھانے پینے والے اسٹالوں کو ہٹا دیا، رنچھوڑ لائن کے علاقے میں چاند بی بی روڈ پر  سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جس میں ہوٹل کی اشیاء (کرسیاں اور میزیں)، گیس سلنڈر، پنکچر مشینیں اور کیبن شامل تھے۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گجر نالے کے اطراف مکانات پر نشان لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، کے ایم سی کے عملے نے اب تک 1100 مکانات پر نشانات لگادیئے اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔”

منظور کالونی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کا کام مکمل کرنے کے بعد کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات گجر نالے پر کام کا آغاز کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹویوٹا نے ووکس ویگن کو پیچھے چھوڑدیا

ٹویوٹا نے ووکس ویگن کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستانی شدت پسند کمانڈر منگل باغ افغانستان میں ہلاک، رپورٹ

پاکستانی شدت پسند کمانڈر منگل باغ افغانستان میں ہلاک، رپورٹ