in

کروناوائرس:24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ میں سندھ میں اموات رپورٹ

کروناوائرس:24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ میں سندھ میں اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1دن میں 34 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 17 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتےکو این سی او سی نےبتایا کہ  24  گھنٹوں میں 1 ہزار 400 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.91 فیصد ہوگئی ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ میں 19 اموات، پنجاب میں 6، خیبرپختونخوا میں 5 اموات ہوئیں۔بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 379 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 27 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد32 ہزار 319 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 6 ہزار 387 ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی ہے۔اس وقت 2 ہزار 111 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 19 فیصد، ملتان میں 19 فیصد، بہاولپور میں 16 فیصد، لاہور میں 17 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ کراچی میں 26 فیصد، مظفرآباد میں 19 فیصد، راوپلنڈی میں 19 فیصد اور گلگت میں 73 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4ملزما ن گرفتار

کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4ملزما ن گرفتار

بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا

بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا