in

اہم خبر: کروناسےمزید 34اموات، مثبت کیسزکی شرح 3فیصد کےقریب

News-Outlook_urdu-version

تین جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گجر اور اورنگی نالے کے متاثرين کو متبادل گھر بناکر دینے کا اعلان کردیا۔ وزيراعلیٰ سندھ نے سپريم کورٹ سے بحريہ فنڈ رقم جاری کرنے کی درخواست کردی۔

قومی ايئرلائن نے آج سے بيرون ملک پھنسے پاکستانيوں کو وطن لانے کيلئے خصوصی پروازيں چلانے کا فيصلہ کرلیا۔ کرونا وبا کی وجہ سے غيرملکی پروازيں منسوخ ہونے سے ہزاروں پاکستانی واپسی کے منتظر ہيں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 34 مزید افراد انتقال کرگئے، ملک میں ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.91 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کی نیب کورٹس کو وفاقی کالونی میں منتقل کردیا گیا،آج سے باقاعدہ مقدمات کی سماعت وفاقی کالونی میں ہوگی،خواجہ آصف کیس کی سماعت ہوگی۔

لاہور ميں تیسری جماعت کی طالبہ کو اسکول میں ریپ کا نشانہ بنادیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ ریپ ثابت ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگاسکی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہونے انہیں نجی اسپتال میں داخل منتقل کردیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور بختاور شوہر کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔

وزیرتوانائی حماد اظہر کا ملک میں پير تک گيس اور بجلی کی قلت دور کرلینے کا دعویٰ کیا ہے، 40 فیصد آرایل این جی کی سپلائی سسٹم میں بحال ہوچکی ہے جبکہ آج 70 فيصد آرايل اين جی سسٹم ميں آجائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام ممالک منظورشدہ ویکسینزکو سفرکیلئے تسلیم کریں، کوویکس

تمام ممالک منظورشدہ ویکسینزکو سفرکیلئے تسلیم کریں، کوویکس

میکسیکو: گیس لیکج سےسمندر میں آگ بھڑک اٹھی

میکسیکو: گیس لیکج سےسمندر میں آگ بھڑک اٹھی