in

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل

سندھ حکومت میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو تبدیل کرکے سلیم رضا کو نیا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 20 کے افسر سلیم رضا کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سلیم رضا ایکس پی سی ایس کے افسر ہیں۔

سلیم رضا کو 21 گریڈ کے افسر شمس الدین سومرو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے، جب کہ شمس الدین سومرو کو الیکشن کمیشن اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ شمس الدین سومرو پبلک ایڈمینسٹریشن سروسز گروپ کے افسر ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تبادلوں کا نوٹی فیکیشن چیف سیکریٹری کو ارسال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں، سیکریٹری جامعات اور بورڈز قاضی شاہد پرویز کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر منصور عباسی کو سیکریٹری جامعات اینڈ بورڈز اور غنصفر قادری کو ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے سہیل احمد قریشی کو سیکریٹری آب پاشی اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ عامر خورشید کو سیکریٹری صنعت تعینات کردیا گیا، جب کہ سیکریٹری صنعت ریاض قریشی کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سازگارایس یووی ’حوال‘ کی پیداوارآئندہ سال جون میں شروع کریگا

سازگارایس یووی ’حوال‘ کی پیداوارآئندہ سال جون میں شروع کریگا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےشرکت کیوں نہیں کی؟

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےشرکت کیوں نہیں کی؟