in

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےشرکت کیوں نہیں کی؟

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےشرکت کیوں نہیں کی؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پیغام دیا تھا کہ اگر عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے تو پھر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہم تو قومی سلامتی کے معاملات پر یکجہتی چاہتے تھے مگر شہبازشریف کے پیغام کے بعد عمران خان نے فیصلہ کیا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیوں کہ وزیراعظم کو وہ بریفنگ تو ویسے بھی دی جاچکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے ذریعے اسپیکر قومی اسمبلی تک یہ پیغام پہنچایا تھا اور اس بات کی توثیق خواجہ سعدرفیق بھی کرچکے ہیں۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں قومی سلامتی کے معاملات پر چاہے حکومت ہو یا اپوزیشن سب ایک پیج پر ہوں لیکن شائد شہبازشریف وزیراعظم کے موجودگی میں ان کمفرٹیبل محسوس کرتے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کی پذیرائی کریں گے لیکن اہم معامالت کے آڑ میں کسی این آر او پر بات نہیں ہوگی۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے انہوں نے پہلے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن اس سے بات نہیں بنی تو اب ان کی کوشش ہے کہ کسی کے پاؤں پڑنے سے شائد این آر او ملے گا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے مقدمات سے متعلق شہبازگل کا کہنا تھا کہ ان کے ڈرائیور اور باورچی کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے جمع ہوئے مگر ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کا سب کو پتہ ہے کہ وکلاء مختلف تاخیری حربے استعمال کرکے مقدمات کو سست رو کرتے ہیں مگر جرم ہوا ہے اور جلد یا بہ دیر فیصلہ تو ہونا ہے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کا وطیرہ رہا ہے کہ حکومت میں لوٹ مار کرو اور اس کے بعد اپوزیشن میں آکر مظلومیت کا ڈرامہ کرکے این آر او لینے کی کوشش کرو۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں یا سسٹم سے کسی خاص سپورٹ کی تو اجازت نہیں لیکن اگر انہیں سسٹم سے کوئی سپورٹ نہ ملتی تو اب تک یہ سارے جیلوں میں ہوتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل

سندھ:نویں اوردسویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

سندھ:نویں اوردسویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا