in

بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پرڈرون کی باتیں پروپیگنڈاہے،پاکستان

بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پرڈرون کی باتیں پروپیگنڈاہے،پاکستان

دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر ڈرون کی پروازوں سے متعلق بیانات محض پروپیگنڈا ہے۔ بھارت شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بھارتی پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ڈرون کی پرواز کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ بھارت کی جانب سے یہ اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوؤں پر پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ لاہور حملے میں سامنے آنے والے شواہد کے بعد مہم چلائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 27 جون کو اس کی حدود میں ڈرون کے استعمال کی شکایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو بھارتی ہائی کمیشن میں تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

پاکستان کے متعلقہ اداروں کی طرف سے تحقیقات میں بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور بھارتی ہائی کمیشن اپنی شکایت کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد:گاڑی کی کرتب بازی شہری کو مہنگی پڑگئی

فیصل آباد:گاڑی کی کرتب بازی شہری کو مہنگی پڑگئی

کوئٹہ:ہیروئن، چرس سمیت 42 ٹن منشیات نذر آتش

کوئٹہ:ہیروئن، چرس سمیت 42 ٹن منشیات نذر آتش