in

امریکا کا واحد سپرپاور والا رتبہ للکارا جاچکا،اعجاز اعوان

امریکا کا واحد سپرپاور والا رتبہ للکارا جاچکا،اعجاز اعوان

دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل ریٹائرڈ اعجازاعوان کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف ایک سپر پاور کی موجودگی کا تصور اب قصہ پارینہ ہوچکا اور اس رتبے کے دعویدار امریکا کو چین کی حکمت عملی بہت دیر بعد ادراک ہوا۔
سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی فرعونیت کبھی تو چیلنج کرنی تھی اچھا ہوا اب کردی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں ہندوستان کو چن لیا ہے اور پاکستان کے لیے اپنی واضح حکمت عملی کا اعلان ناگزیر ہوچکا تھا۔
اعجازاعوان کا کہنا تھا کہ چین کو ہماری اور ہمیں چین کی ضرورت ہے اور خطے کے تمام ممالک اس وقت چین کو ویلکم کررہے ہیں۔
اعجازاعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی بحیثت قوم مختلف اوقات میں دباؤ کا سامنا کیا ہے لیکن قوم کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے کہ امریکی ناراضگی سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو شرکت کرنی چاہئے تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کی شرکت سے اپوزیشن کو کوئی مسئلہ ہوتا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے حوالے سے جو نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا اس میں وزیراعظم کا نام نہیں تھا اس کی مطلب ہے کہ ان کا اجلاس میں شرکت کا کوئی اردہ ہی نہیں تھا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ وزیراعظم نے شہبازشریف کے وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اگر حکومت کے پاس ہمارا ایسا کوئی بیان یا ڈاکیومنٹ ہے تو وہ سامنے لائے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر یہ اتنے ہی ہمارے تابعدار ہوتے تو پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان شہبازشریف اور بلاول کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے تھے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی خودمختاری اور سلامتی کے معاملات پر تمام عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور کل کے اجلاس سے ہم نے یہی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ جس وقت چینی صدر پاکستان آنا چاہتے تھے کاش اس وقت تحریک انصاف بھی اپنا دھرنا ملتوی کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیتی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسپکر قومی اسمبلی کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اگر وزیراعظم اجلاس میں آئے تو اپوزیشن رہنما واک آؤٹ کریں گے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی نمائندگی شاہ محمودقریشی کریں گے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلی بار امریکا کو انکار کیا ہے کیوں کہ اتنی قربانیوں کے باجود ہماری تعریف کے بجائے ڈومور کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال میں عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اتنا واضح موقف اختیار کیا ہے جس کی قوم برسوں سے متمنی تھی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں امریکا کے کہنے پر کبھی ایمل کانسی کو ان کے حوالے کیا تو کبھی ریمنڈ ڈیوس کو چھورڑا گیا لیکن اب وزیراعظم نے واضح موقف اپنا لیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈی آئی خان:ٹی ٹی پی علاقائی کمانڈر سمیت2افرادآپریشن میں ہلاک

ڈی آئی خان:ٹی ٹی پی علاقائی کمانڈر سمیت2افرادآپریشن میں ہلاک

فیصل آباد:گاڑی کی کرتب بازی شہری کو مہنگی پڑگئی

فیصل آباد:گاڑی کی کرتب بازی شہری کو مہنگی پڑگئی