in

وزیرخزانہ بلوچستان کے بھائی پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار

وزیرخزانہ بلوچستان کے بھائی پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے چھوٹے بھائی صغیر بلیدی کو تربت پولیس نے لڑائی، جھگڑے اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ تربت شیر جان کے مطابق صغیر بلیدی نے نشے کی حالت میں  پولیس پر حملہ کیا، ہوائی فائرنگ کی، جس پر انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صغیر بلیدی کیخلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ، گالم گلوچ اور دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ظہور بلیدی کے گرفتار بھائی صغیر بلیدی سے پستول اور کلاشنکوف بھی برآمد کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

کروناکےباعث پروازیں منسوخ،متعدد پاکستانی پھنس گئے

کروناکےباعث پروازیں منسوخ،متعدد پاکستانی پھنس گئے