in

خاتون نے طلاق ملنے پر شوہر،نند کی جان لے لی

خاتون نے طلاق ملنے پر شوہر،نند کی جان لے لی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے طلاق ملنے پر سابق شوہر اور نند کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کلثوم بی بی کی پسند کی شادی تھی تاہم گزشتہ ایک برس سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی چلی آ رہی تھی جس پر اس کے شوہر نے بالآخر اسے طلاق دے دی۔
اس صورتحال پر رنجیدہ ہوکر ملزمہ نے انتقاماً خاوند کے ساتھ اپنی نند کی بھی جان لے لی جس کے لیے اس نے ایک تیز دھار آلے کا استعمال کیا۔ ملزمہ کو شک تھا کہ اس کی نند اس کے خلاف شوہر کے کان بھرتی تھی۔
کرائم سین اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوع سے نمونہ جات اکھٹے کرلیے۔ اس دوہرے قتل کا مقدمہ مقتولین کے رشتہ داروں نے تھانہ بغداد الجديد میں درج کروایا۔ پوليس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتيش شروع کردی ہے۔ میتوں کو پوسٹ مارٹم کے ليے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویکسین کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟

ویکسین کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟

ندا ڈار نے پاکستانی مرد کرکٹرزکوبھی پیچھے چھوڑدیا

ندا ڈار نے پاکستانی مرد کرکٹرزکوبھی پیچھے چھوڑدیا