in

کراچی: مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

کراچی: مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

کراچی کے تمام اضلاع میں کے ایم سی کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ کارروائی میں کے ایم سی کی 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

آپریشن میں شامل کے ایم سی کی ٹیموں کی جانب سے گجر نالہ پر قائم تجاوزات کو 10 مقامات سے مسمار کیا گیا۔ ٹیموں کی جانب سے نالے کے دونوں اطراف آپریشن جاری ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے اورنگی نالے کے 6 مقامات پر تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔

حکام کے مطابق کیماڑی، سینٹرل ڈسٹرکٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی 2،2 کے ایم سی کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اورنگی نالہ کراچی کے تین اضلاع سے گزرتا ہے۔

ٹیموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں الدین کے ساتھ قائم پویلین اینڈ پر بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، جہاں 2 ٹیمیں پارک لینڈ کو مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔ ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں داؤد پوتا روڈ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب شہاب الدین مارکیٹ کے سامنے سے بھی تجاوزات کا صفایا کیا جارہا ہے۔ کے ایم سی اہلکاروں کی جانب سے ٹھیلے اور کیبنز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں زمزمہ پارک کے قریب شاہ رسول کالونی سے بھی تجاوزات ہٹا دیئے گئے ہیں۔ کورنگی ڈسٹرکٹ میں 7 ہزار روڈ سے بھی تجاوزات کے خاتمے کے دوران پنکجر کی دکانوں، کیبنز اور دیگر ٹھیلوں کو ہٹا دیا گیا۔ کورنگی میں مٹکے والے پل کے قریب قائم غیر قانونی گودام اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

کے ایم سی حکام کی جانب سے ملیر ڈسٹرکٹ میں مسرت کالونی فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو ختم کردیا گیا ہے۔ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن پر کے ایم سی کے سینیر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں ایک ساتھ آپریشن جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: برساتی نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ زمین بوس ہوگئی

کراچی: برساتی نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ زمین بوس ہوگئی

گارڈن ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

گارڈن ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا