in

کیا نیگلیریا زیرزمین پانی میں بھی نشوو نما پاسکتا ہے؟

کیا نیگلیریا زیرزمین پانی میں بھی نشوو نما پاسکتا ہے؟

کراچی میں 28 جون کو نیگلیریا فاؤلیری سے ایک اور شہری انتقال کرگیا تھا۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی فیضان رسول غوری کے گھر میں بورنگ (زیر زمین) کا پانی استعمال کیا جاتا تھا۔

گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں فیضان رسول غوری کا انتقال 28 جون کو ہوا تھا، کراچی شہر میں 45 دنوں کے دوران نیگلیریا فاؤلیری سے ہونیوالی یہ تیسری ہلاکت تھی، جس نے محکمہ صحت سندھ کو اس کیس کی تحقیقات کیلئے مجبور کردیا۔

محکمہ صحت سندھ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیمیں اس بات کی تحقیق کیلئے فیضان غوری کے گھر پہنچیں کہ اس کے جسم میں نیگلیریا فاؤلیری کیسے داخل ہوا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ متاثرہ شخص اور اس کا خاندان گھر میں زیر زمین پانی استعمال کرتے ہیں۔

فیضان کے بہنوئی حسبان خان نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ اور کے ڈبلیو ایس بی کی ٹیمیں غوری کے گھر آئی تھیں، انہوں نے گھر میں استعمال ہونے والے پانی کے ذرائع سے متعلق سوالات کئے، جس پر اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے ہاں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں سے پانی نہیں آتا اور وہ زیرزمین پانی استعمال کرتے ہیں۔

حسبان نے مزید کہا کہ ٹیموں نے غوری کے روز مرہ معمولات سے متعلق بھی پوچھا، انہیں بتایا گیا کہ فیضان بہت مذہبی آدمی اور پانچ وقت کا نمازی تھا، حکام کو بتایا گیا کہ غوری گھر پر وضو کرتا تھا اور کبھی اپنے گھر اور کبھی دکان پر نماز ادا کرتا تھا، وہ نماز جمعہ کیلئے مسجد جاتے تھے البتہ گھر پر وضو کرنا ان کی عادت تھی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف کیمسٹ یحییٰ وسیم قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے نیگلیریا سے متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ کیا جہاں اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی نہیں ملتا، ٹیم نے ان کے زیر استعمال بورنگ (زیر زمین) کے پانی کے نمونے حاصل کئے، جس کے ٹیسٹ کے نتائج سے پتہ چلا اس پانی میں 2 ہزار 900 ٹی ڈی ایس (ٹوٹل ڈسولوڈ سالڈ) موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 3 ہزار ٹی ڈی ایس کے حامل پانی میں دماغ کو کھاجانے والے امیبیا کے زندہ رہنے کے امکانات نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ نیگلیریا فاؤلیری تازہ اور میٹھے پانی میں نشوو نما پاتا ہے۔

اس سے قبل سندھ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ریجنل ڈیزیز سرویلینس اینڈ رسپونس یونٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انتقال کرنیوالے شخص کو اس کے اپنے گھر کے پانی سے نیگلیریا وائرس لگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیسری جماعت کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

تیسری جماعت کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

مشرف نےاہم فیصلوں میں کورکمانڈرزکواعتماد میں نہیں لیا،غلام مصطفیٰ

مشرف نےاہم فیصلوں میں کورکمانڈرزکواعتماد میں نہیں لیا،غلام مصطفیٰ