in

ملتان: ننھا ڈرائیور والدین سمیت خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

ملتان: ننھا ڈرائیور والدین سمیت خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

کچھ روز قبل لینڈکروزر چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی

ملتان میں وہ بچہ خود ہی تھانے پہنچ گیا جس کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کی اور والدین کی تلاش شروع کردی تھی۔

پولیس کے مطابق بوسن روڈ پر ایک بچے کے اکیلے لینڈ کروزر چلانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا تھا جس کے بعد گاڑی، بچے اور اس کے والدین کی تلاش کا آغاز کیا گیا تاہم اس سے قبل کہ کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاتی بچہ خود ہی اپنے والد کے ساتھ تھانے پہنچ گیا۔

قبل ازیں پولیس افسران کا کہنا تھا کہ یہ والدین کی غیرذمہ داری ہے جو گاڑی بچوں کے حوالے کرکے ان کے ساتھ ساتھ  دیگر افراد کی جان بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں لہٰذا ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ ڈرامہ جس نے انٹرنیٹ پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

وہ ڈرامہ جس نے انٹرنیٹ پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

شیخوپور ہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

شیخوپور ہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی