in

براڈ شیٹ پرعظمت سعیدشیخ پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

براڈ شیٹ پرعظمت سعیدشیخ پر مشتمل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

براڈ شیٹ کے معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وہ پیر سے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کریں گے۔

وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 3 ٹی او آرز بھی واضح کردیئے۔

نوٹیفکیشن کے پہلے ٹی او آر کے مطابق 200ء میں براڈ شیٹ آئی اے آر اور ٹرو وارنز کمپنی کے انتخاب کا جائزہ، دوسرا ٹی او آر 2003ء میں معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات اور اثرات کا جائزہ جبکہ تیسرا ٹی او آر 2008ء میں ادائیگیوں اور معاہدے کی وجوہات اور اثرات کا تعین ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید پیر سے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کريں گے۔ وفاقی کابینہ نے منگل کو ایک رکنی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین نيب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ براڈ شيٹ کميشن کی سربراہی کرنیوالے جسٹس (ر) عظمت سعيد شیخ کی ديانت، ذہانت، متانت اور فطانت ميں کوئی ابہام نہيں، کميشن ميں نيب کے موجودہ سيٹ اپ کا کوئی عمل دخل نہيں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ 2000ء 2003ء اور 2009ء ميں ہوا، اُس وقت ميں حاضر سروس جج تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2020: پاکستان کی 4 درجہ تنزلی

کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2020: پاکستان کی 4 درجہ تنزلی

کرائسٹ چرچ طرزکے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا طالبعلم گرفتار

کرائسٹ چرچ طرزکے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا طالبعلم گرفتار