in

قبضہ مافیا کوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے،عمران خان

قبضہ مافیا کوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔سینیٹ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے۔

جمعرات کواسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اوقاف کی جانب سےقبضہ مافیا پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کے قبضوں سے متعلق مزید نئی چیزیں بھی ابھی سامنے آئیں گی۔

ملک میں حالیہ سینیٹ کےانتخابات کےحوالےسے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات صاف ہوں گے جبکہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی نے بھی ملاقات کی جس میں پارٹی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:پائپ لائن ميں گيس کےبجائے پانی آنےلگا،شہری کی عدالت کوشکایت

کراچی:پائپ لائن ميں گيس کےبجائے پانی آنےلگا،شہری کی عدالت کوشکایت

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان