in

حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دلوانے کااعلان

حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دلوانے کااعلان

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ اوورسيز پاکستانيوں کو اليکشن لڑنے کی اجازت دلوائيں گے، آئين کے تحت سنگل ٹرانسفرايبل ووٹ کی جگہ اوپن ووٹ کا لفظ استعمال کررہے ہيں، سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل اگلے ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

مشير پارليماني امور بابر اعوان نے اسلام آباد ميں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمرا پریس کانفرنس میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دلوائیں گے، جس کیلئے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کررہے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو اسمبلی میں لانے کا سب وعدہ کرتے ہیں، دوہری شہريت والا اميدوار اليکشن جيتا تو دوسری شہريت چھوڑنا ہوگی، جس کے شواہد بھی دینے ہوں گے، ہارنے والے سے دوہری شہریت چھڑوانا اس کا دوہرا نقصان ہے، آرٹيکل 226 وزيراعظم سميت ديگر عہدوں کیلئے اوپن اليکشن کی اجازت ديتا ہے، جس میں سینیٹ کا لفظ بھی شامل کردیا ہے، قانون ميں تراميم کا بِل اگلے ہفتے ايوان ميں پيش کيا جائے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکا جاسکتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اصلاحات کیلئے آئینی پیکیج تیار کیا ہے، آج تک ان الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی، سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے روڈ میپ دینے جارہے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بات چیت کیلئے پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہوں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ اپوزیشن سے پارلیمنٹ میں ہی بات ہوگی، سیاسی جماعتیں اکھٹی ہوگئی تو ٹھیک ورنہ حکومتی جماعتیں اکٹھے الیکشن لڑیں گی۔

شبلی فراز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہيں کہ سينيٹ اليکشن آزاد اور شفاف ہوں، اپوزیشن کے پاس موقع ہے کہ اس مقصد کا کامیاب بنائیں، پچھلے سينيٹ اليکشن ميں تحريک انصاف نے ووٹ کا غلط استعمال کرنے کے شبہے پر 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال ديا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن ہمیشہ ووٹوں کی خرید و فروخت کے باعث متنازع رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے دو عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

امریکا نے دو عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

معروف اداکارہ نے 53 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی

معروف اداکارہ نے 53 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی