سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔